سوال: کیا سفر میں قضاء عمری ادا کرسکتے ہیں ؟
جواب:سفر میں مکروہ اوقات کے علاوہ قضاءعمری پڑھنا تو جائز ہے لیکن یہ خیال رہے کہ اگر پڑھنا ہو تو ایسی جگہ اور وقت میں پڑھیں کہ جس میں اس بات کا اظہار نہ ہوکہ آپ قضاء عمری پڑھ رہے ہیں کہ نماز کا قضاء کرنا گناہ ہے اور بلا عذر شرعی گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے۔سفر میں اگر قضا عمری پڑھیں گے تو قصر نہیں کریں بلکہ جو نماز حضر میں فوت ہوئی اسکی قضا اگرچہ سفر میں کریں جب بھی پوری یعنی 4 رکعات ہی پڑھنی ہوگی۔