سوال: ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟
جواب: ماء مشکوک وہ پانی ہے جس سے گدھے یا خچر نے پیا ہو۔اس کا حکم یہ ہے کہ اگر صاف پانی میسر تو اس سے وضو وغسل جائز نہیں اور اگر صاف پانی نہ ملے تو اس سے وضو کرنے کے بعد تیمم کرے پھر نماز پڑھےاور بہتر بھی یہی ہے کہ وُضو پہلے کر لے اور اگر عکس کیا یعنی پہلے تیمم کیا پھر وُضو جب بھی حَرَج نہیں اور اگر وُضو کیا اور تیمم نہ کیا یا تیمم کیا اور وُضو نہ کیا تو نماز نہ ہوگی۔