سوال: ایک عورت کوایک طلاق دی اورچھوڑدیایہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی تو کیا عدت گزار کر دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے؟
جواب: طلاق دینے سے طلا ق واقع ہو جاتی ہے،ایک یا دو طلا ق رجعی کے بعد شوہرعدّت میں رجوع کرنا چاہے تو رجوع کر سکتا ہے،ہاں شوہرنے دورانِ عدّت بیوی سے رجوع نہ کیایہاں تک کہ اس کی عدّت گزرگئی تویہ طلاق رجعی طلاق بائن میں تبدیل ہوجائے گی اورعورت کواختیارہوگاچاہے تواسی کے ساتھ بغیرحلالہ شرعی نئے مہرکے ساتھ نکاح کرلے یاکسی بھی دوسرے شخص سے نکاح کرناچاہے تواسے اس کابھی اختیارہوگا۔