سوال: ہمارے شوہر ملک سے باہر رہتے ہیں ہم انڈیا میں رہتے ہیں تو اگر انڈیا میں صدقہ فطر نکالنا چاہیں تو کس طرح اد اہوگا،اگر سعودی عرب نکالنا چاہیں تو کس طرح اد اہوگا ؟
جواب:شریعت مطہرہ نے صدقہ فطر اداکرنے کے بارے میں چارچیزوں کوبیان فرمایاہے گندم،کھجور،کشمش اورجو،اب صدقہ فطراگرگندم یااس کی قیمت کے اعتبار سے دیناچاہیں تواس کی مقدارنصف صاع یعنی 1کلو 920گرام ہے اوراگرکھجور ،کشمش ،جَویا اس کی قیمت کے اعتبار سے دینا چاہیں تواس کی مقدار ایک صاع یعنی 3کلو840گرام ہے۔
جس پر صدقہ فطر واجب ہے،اس کی طرف سے دوسرا صدقہ فطر ادا کرنا چاہے تو جس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیاجارہا ہے اس کے شہر میں مذکورہ اشیاء کی جو قیمت ہوگی اسی حساب سے صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا،مثلاً شوہر بیوی کا صدقہ فطر ادا کرنا چاہتا ہے تو بیوی جس شہر میں ہوگی وہاں کی قیمت کے اعتبار سے صدقہ فطر نکالنا ہوگا۔
ہاں یہ بات بھی یادرہے کہ اگربیوی نے شوہرکی اجازت کے بغیراس کافطرہ اداکیاتوصدقہ فطر ادا نہیں ہوگا ۔جب کہ صراحۃ یا دلالۃ اجازت نہ ہو،البتہ اگرشوہرنے بیوی یا بالغ اولاد کی اجازت کے بغیران کافطرہ اداکیاتو صدقہ فطر ادا ہوجائے گا بشرطیکہ وہ اس کے عیال میں ہو۔