سوال: لوگ کہتے ہیں کہ فاتحہ صرف بکرے پرہی ہوسکتی ہے ،کسی دوسرے جانور پر نہیں ؟
جواب:فاتحہ یعنی ایصال ثواب کے لئے بکرے کا ہونا ضروری نہیں کوئی بھی حلال جانور یا کوئی بھی حلال کھانے کی چیز صدقہ کی جاسکتی ہے،یونہی ایصال ثواب کے لئے کھانے کی چیز ہی صدقہ کرنا ضروری نہیں ،کوئی بھی نیک کام یا کسی بھی چیزکے صدقہ کر کے ایصال ثواب کیا جاسکتا ہے۔