سوال: محمد شیخ کہتا ہے کہ جو کتابیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے دیگر انبیاء کو دی گئی یہ بھی قرآن ہے ،کیا یہ درست ہے؟
جواب:اگر قائل قرآن سے مراد کلام اللہ لے رہا ہے اور یہ مراد ہے کہ جس طرح قرآن کلام اللہ ہے توریت،زبور،انجیل بھی کلام اللہ ہے، تو ٹھیک ہے کہ جو پچھلے انبیاء پر کتابیں نازل ہوئیں وہ بھی اللہ کا کلام ہی ہے ،البتہ اگر مراد یہ ہے کہ جو کلام توریت ،زبور ،انجیل میں ہے وہی قرآن میں ہے یا توریت ،زبور ،انجیل ایک ہی کتاب ہے جس کا نام قرآن ہے،توایساکہناصراحتا ًقرآن وحدیث کے خلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ نے توریت،زبور،انجیل ،قرآن پاک کو علیحدہ علیحدہ کتب شمار کیا ہے ،جس پر قرآن و حدیث کے بے شمار دلائل موجود ہیں ۔