سوال: میاں بیوی پرغسل فرض ہوتوجس جگہ سے چل کر غسل کرنے جائیں توکیا وہ جگہ بھی دھونی ہوگی؟
جواب:جس پر غسل فرض ہو اس کے کسی جگہ سے گزر جانے سے وہ جگہ ناپاک نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی نجاست اس جگہ کو نہ لگے،لہذا صورت مسئولہ میں اگر جسم سے کوئی نجاست جدا ہو کر اس جگہ کو نہیں لگتی تو محض وہاں سے ایسے شخص کے گزرجانے سے وہ جگہ ناپاک نہیں ہوگی۔