سوال: مقدس کاغذات کہ جن پر قرآنی آیتیں ، دعائیں وغیرہ لکھی ہوتی ہیں ،کیا انہیں جلا کر ختم کیا جاسکتا ہے؟
جواب: وہ کاغذات جن پرآیات قرآنیہ،مقدس اسماء لکھے ہوں ان سےآیات اور مقدس اسماء مٹا کر یا جس جگہ آیات اور مقدس اسماء لکھے ہوں کاغذ کے اس ٹکڑے کوکاٹ کربقیہ کاغذکوجلا سکتے ہیں،جس ٹکرے پر آیات قرآنیہ،مقدس اسماء لکھے ہوں انہیں جلانا جائز نہیں،بلکہ احتیاط سے گہرے پانی میں بہادیے جائیں یاایسی جگہ دفنائے جائیں جہاں پاؤں وغیرہ پڑکربے ادبی کااندیشہ نہ ہو۔