پہلے کچی مسجد تھی نیچے مٹی بھر کے اوپر مسجد بنائی گئی تھی ،اب مسجد شہید کر کے دوبارہ بنائی جارہی ہے اوپر جماعت ہوگی اور نیچے ہال رکھا ہے مدرسہ کے لئے وعظ وغیرہ کے لئے تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایسے نہیں ہوسکتا تو آپ رہنمائی فرمادیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟

سوال: پہلے کچی مسجد تھی نیچے مٹی بھر کے اوپر مسجد بنائی گئی تھی ،اب مسجد شہید کر کے دوبارہ بنائی جارہی ہے اوپر جماعت ہوگی اور نیچے ہال سوال: رکھا ہے مدرسہ کے لئے وعظ وغیرہ کے لئے تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایسے نہیں ہوسکتا تو آپ رہنمائی فرمادیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟

جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر نیچے مٹی بھر کے اوپر مسجد بنانے سے یہ مراد ہے کہ سطح زمین سے مسجد کا فرش بلند کرنے کے لئے مٹی ڈال کر اوپر مسجد کا فرش بنایا گیا تھا  یا جیسے عموماً فرش کے نیچے مٹی ڈالی جاتی ہے   ،تو  زمین سمیت یہ جگہ مسجد کے لئے وقف کہلائے گی اور وقف کو اس کی اصل پر باقی رکھنا لازم ہے مثلاً مسجد کی جگہ کو مدرسہ یا مدرسہ کی جگہ کو مسجد یا کچھ اور بنانا جائز نہیں ،لہذا اب مسجد شہید کرنے کے بعد جب دوبارہ بنائی گئی تو نیچے والا ہال بھی مسجد ہی کہلائے گا ،اسے مدرسہ یا کسی اور کام میں تبدیل کر دینا جائز نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

غیر مسلم کو صدقہ دینا کیسا ہے؟سوال:

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے