سوال: مسجد میں زمین پر بیٹھ کر کوئی قرآن مجید پڑھ رہا ہوتوکیاکوئی اس کے بالکل قریب میں کرسی پر بیٹھ سکتا ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں قرآن پاک پڑھنے والے کے بالکل قریب میں کرسی رکھ کر بیٹھنے کی شرعاً اجازت نہیں ،کیونکہ ادب و بے ادبی کا معیار عر ف پر ہے اور ہمارے عرف میں زمین پر بیٹھ کر قرآن پڑھنے والے کے قریب کرسی رکھ کر بیٹھنے کو بے ادبی سمجھا جاتا ہے۔