کوئی بچہ زخمی ہو جائے یا گر کر فوت ہوجائے تو اس تکلیف کو کس کی طرف منسوب کریں گے اللہ تعالیٰ کی طرف یا اس بچہ کی طرف کہ یہ اللہ تعالیٰ نے کیا یا بچے نے کیا؟

سوال: کوئی بچہ زخمی ہو جائے یا گر کر فوت ہوجائے تو اس تکلیف کو کس کی طرف منسوب کریں گے اللہ تعالیٰ کی طرف یا اس بچہ کی طرف  کہ یہ اللہ تعالیٰ نے کیا یا بچے نے کیا؟

جواب:یہ یادرکھیں کہ کائنات میں کوئی بھی چیزاللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیرحرکت نہیں کرتی،خوشی وغمی ،زندگی و موت  یہ سب اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہوتا ہے ،لیکن ان تمام امورکے لئے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسباب مقررکئے ہیں،لہذااگرکوئی خودیاکسی کوتکلیف پہنچائے،تو ظاہر میں ہم اس چیز کی طرف ا س کی نسبت کریں گے۔

اور یہ یاد رہے اگر کوئی گناہ  کاکام  ہو جائے توا س کو اپنی طرف منسوب کریں اور اگر نیکی ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کی جائے۔

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے