سوال: اسلامی بہن کا بھنوؤں کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟
جواب: عورت کابھنویں ترشواناناجائزوگناہ ہے ایسی عورت پرحدیث میں لعنت کی گئی ہے جیساکہ حدیث مبارک میں ہے: حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے انھوں نے فرمایابال ملانے وا لی اورملوانے والی،اوربھنوں کے بال نوچنے والی اور نوچوانے والی،اور گودنے والی اورگودوانے والی پر لعنت ہے جبکہ یہ بیماری سے نہ ہو۔ (سنن ابو داود ،ج2،ص221،مکتبہ رحمانیہ،لاہور)
ہاں اگراتنی زیادہ بڑھ گئیں کہ دیکھنے میں بری لگیں توحدِ اعتدال تک ترشوانے کی اجازت ہے۔