سوال: وفات کے بعد انبیا کرام کی حیات کے بارے میں ہمارا عقیدہ کیا ہونا چاہئے ؟
جواب: بعد از وصال تمام انبیاء کرام علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میںاسی طرح بحیات حقیقی دنیاوی جسمانی زندہ ہیں جیسے دنیا میں تھے،کھاتے پیتے ہیں،جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں تصدیق وعدہ الٰہیہ کے لیے ایک آن کوان پر موت طاری ہوئی پھر بدستور زندہ ہو گئے ان کی حیات حیات شہداء سے بہت ارفع واعلیٰ ہے یہی اہل حق کا عقیدہ ہے اور یہی احادیث مبارکہ،آثار صحابہ اور اقوال علماء سے ثابت ہے اورجو شخص انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی حیات کا انکار کرے وہ گمراہ اور بددین ہے۔