Monthly Archives: مئی 2024

رومن میں السلام علیکم،سبحان اللہ،الحمد للہ ،لکھنا جائز نہیں اس کی کیا معقول وجہ ہے؟

سوال: رومن میں  السلام علیکم،سبحان اللہ،الحمد للہ ،لکھنا جائز نہیں اس کی کیا معقول وجہ ہے؟ جواب: قرآن مجید کی آیات کو رومن یا کسی دوسری زبان بلکہ عربی زبان میں ہی رسم عثمانی کے علاوہ کسی اور خط میں لکھنا جائز نہیں کیونکہ قرآن کو رسمِ عثمانی میں لکھنا …

Read More »

بیوی نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو ،شوہر نے کہا کہ سوچ کر بتا تا ہوں ،سوچ کر بتایا کہ نہیں چھوڑوں گا،کیا اس صورت میں نکاح باقی ہے؟

سوال: بیوی نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو ،شوہر نے کہا کہ سوچ کر بتا تا ہوں ،سوچ کر بتایا کہ نہیں چھوڑوں گا،کیا اس صورت میں نکاح  باقی ہے؟ جواب: طلاق کے بارے سوچنے سے طلاق نہیں ہوتی ،یوہی جب شوہر نے کہہ دیا کہ میں میں نہیں چھوڑوں …

Read More »

میاں بیوی صاحب نصاب ہوں ، انکی ساس کا گھر زکوٰۃ کے پیسوں سے بنا ہو ،تو کیا یہ دونوں وہاں رہ سکتے ہیں ؟

سوال: میاں بیوی صاحب نصاب ہوں ، انکی ساس کا گھر زکوٰۃ کے پیسوں سے بنا ہو ،تو کیا یہ دونوں وہاں رہ سکتے ہیں ؟ جواب:جی ہاں انکا اس گھر میں ٹھہرنا یا رہنا جائز ہے ۔ (دعوت اسلامی) ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

Read More »

چار رکعت والے فرضوں میں تیسری اور چوتھی  رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟

سوال: چار رکعت والے فرضوں میں تیسری اور چوتھی  رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟یا تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار چپ رہنا بھی کافی ہے؟ جواب:چارفرضوں کی آخری دو رکعتوں میں یا تین فرضوں کی آخری ایک رکعت میں نمازی کو اختیار ہے چاہے فاتحہ پڑھے یاتین …

Read More »

سلام کا جواب دینا کیا واجب ہے؟

سوال: سلام کا جواب دینا کیا واجب ہے؟ جواب: سلامِ تحیت کا جواب دینا واجب ہے سلامِ تحیت وہ سلام ہوتا ہے جو کوئی شخص کسی دوسرے کو ملاقات کی غرض سے کیا جائے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ تلاوت ، تسبیح ودرود میں مشغول ہو یا نماز کے …

Read More »

2 ماہ کا حمل گرانا کیسا ہے؟

سوال: 2 ماہ کا حمل گرانا کیسا ہے؟ جواب: بلاعذرشرعی 2 ماہ کا حمل کوگروانا بھی مکروہ و گناہ ہے،ہاں اگر عذرشرعی ہوتو 4ماہ سے پہلے ساقط کروانے کی اجازت ہے، عذر شرعی مثلا حاملہ بچہ کو دودھ پلانے والی ہے کہ حمل ظاہر ہوگا تو پہلے بچہ کا دودھ …

Read More »

گھر میں داخل ہوتے ہوئے سیدھی جانب بیت الخلاء بنا سکتے ہیں ؟

سوال: گھر میں داخل ہوتے ہوئے سیدھی جانب بیت الخلاء بنا سکتے ہیں ؟ جواب:گھر میں بیت الخلاء  سیدھی جانب بنائیں یا الٹی جانب ، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،البتہ بیت الخلاءکے فَوّارہ(SHOWER) یا WCکا رُخ دیکھ لیجئے کہ یہاں  ننگے نہانے میں  یا استنجاء کے لئے بیٹھنے …

Read More »

احتیاطاً تجدید نکاح میں دو گواہوں کا ہونا ضروری ہے؟

سوال: احتیاطاً تجدید نکاح میں دو گواہوں کا ہونا ضروری ہے؟ جواب:احتیاطاً تجدید نکاح میں بوقتِ نِکا ح کم ازکم دو مَرد مسلمان یا ایک مَرد مسلمان اور دو مسلمان عورَتوں کا حاضِرہونا ضروری ہے ، ماں، باپ ، بہن ،بھائی اور اولاد وغیرہ عاقِل و بالغ مسلمان مرد و …

Read More »

کیا کھرچن کھانا سنت سے ثابت ہے؟

سوال: کیا کھرچن کھانا سنت سے ثابت ہے؟ جواب:جی ہاں کھانے کی  کھرچن کھانا نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے،بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پسند فرمایا جیسا کہ   شعب الایمان کی حدیث مبارکہ میں ہے کہ ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے …

Read More »

اگر کوئی قد قامت الصلوۃ کہنا بھول جائے

سوال: جب نماز سے پہلے تکبیر کہی جاتی ہے ،اس میں قد قامت الصلوۃ کہنا بھول جائے اور اگلا کلمہ پڑھ لے تو کیا کرے ؟کیا پوری اقامت کا اعادہ  کرنا ضروری ہے؟ جواب:اقامت میں ’’قد قامت الصلوٰۃ ‘‘ کہے بغیر اگلا کلمہ کہہ لیا اور  اب یاد آیا تو …

Read More »