Monthly Archives: مارچ 2024

نماز جمعہ کی رکعتیں

سوال: جمعہ کی نمازمیں اگرکوئی شخص چارسنت مؤکدہ،دوفرض،اورچارسنت مؤکدہ پڑھے،تویہ درست ہے؟ جواب: جمعہ کی نمازمیں 14رکعتیں ہوتی ہیں،پہلےچارسنت مؤکدہ،دوفرض،پھردوبارہ چارسنت مؤکدہ،دوسنت غیرہ مؤکدہ ، اور دو نفل ۔ سنت غیرہ مؤکدہ اورنوافل کوچھوڑنےکاعادی گناہ گارنہیں ہوتا،لیکن ثواب سےمحرومی ہوتی ہے،لہذاپوچھی گئی صورت میں جمعہ کےدن سنن مؤکدہ اورفرض پڑھنےکےساتھ …

Read More »

مریض لیٹ کر نماز پڑھے، تو پاؤں کس طرف کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلہ کے بارے میں کہ شرعی مریضہ لیٹ کر نماز پڑھے، تو  پاؤں کس طرف ہوں گے؟ جواب: لیٹ کر نماز پڑھنے کی صورت میں ٹانگیں قبلہ کی جانب کی جائیں اور گھٹنے کھڑے کیے جائیں،تاکہ جانب ِقبلہ پاؤں نہ پھیلیں، …

Read More »

خلاف ترتیب سورتیں پڑھنے سے نماز کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ  اگر پہلی رکعت میں نماز ی نے سورۂ فلق کی تلاوت کی، پھر دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص  پڑھ  لی ، تو اب اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟ جواب: ترتیب کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا واجب ہے …

Read More »

صلوٰۃ التسبیح میں تسبیحات انگلیوں پر گِننا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان  شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلوۃ التسبیح کی نماز میں انگلیوں پر تسبیحات شمارکرنا کیسا ہے؟ جواب: صلوۃ التسبیح ہو یا کوئی بھی دوسری نماز،انگلیوں پرتسبیح شمارکرنا اگر اس طرح ہو کہ ہرشمارکے وقت ایک ایک انگلی بند کرتا جائے …

Read More »

جمعہ و عیدین کے خطبوں کے درمیان بیٹھنے کی مقدار

سوال: جمعہ و عیدین کے دونوں خطبوں کے درمیان کتنی دیر بیٹھنا چاہئے؟ جواب: جمعہ و عیدین کے دونوں خطبوں کے درمیان تین آیت کی مقدار بیٹھنا سنت ہے۔ مراقی الفلاح میں ہے "و” يسن "الجلوس بين الخطبتين” جلسة خفيفة وظاهر الرواية مقدار ثلاث آيات”ترجمہ:دوخطبوں کے درمیان مختصروقت کے لیے …

Read More »

لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر

سوال: لڑکا اور لڑکی کب بالغ ہوتے ہیں اور ان پر نماز کب فرض ہوتی ہے؟ جواب: لڑکے میں بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے درمیان اور لڑکی میں نو سے پندرہ سال کی عمر کے درمیان جب بھی علاماتِ بلوغ میں سے کوئی علامت پائی جائے تو ان …

Read More »

جان بوجھ کر تین جمعے چھوڑنا

سوال: اگر کوئی شخص جان بوجھ کر تین بار جمعہ چھوڑ دے، تو کیا وہ کافر ہو جائے گا؟ جواب: جمعہ فرضِ عین ہے،اس کی فرضیت ظہرکی نمازسے زیادہ موکدہے ،جواس کی فرضیت کاانکارکرے وہ کافرہے اور ، جس شخص پر جمعہ فرض ہو، اس کافرض مانتے ہوئے بغیر عذرِ …

Read More »

صبح صادق کا وقت کتنے بجے شروع ہوتا ہے؟

سوال: صبح صادق کا وقت کتنے بجے شروع ہوتا ہے؟ جواب: صبح صادق کا وقت ہر شہر میں مختلف ہوتا ہے ،لہذا آپ دعوت اسلامی کی بنائی نماز ٹائمنگ کی ایپلیکشن ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اپنا  شہر منتخب کر کے وقت معلوم کرسکتے ہیں ۔ (دعوت اسلامی) فجر کے وقت …

Read More »

سڑک سے دوسو روپے ملے ہیں ان کا کیا کریں؟

سوال: سڑک  سے دوسو روپے ملے ہیں ان کا  کیا کریں؟ جواب: سڑک سے ملنے والی رقم  کی حیثیت لقطے کی ہےاور لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اگر یہ نیت ہو کہ مالک کو تلاش کر کے اسے دوں گا تو اٹھانا مستحب ہے،اگر یہ اندیشہ ہو کہ خود …

Read More »