Monthly Archives: جولائی 2023

اگر قربانی کی جگہ اُتنے پیسے اللہ کی راہ میں صدقہ کردئیے جائیں توکیاشرعاًیہ درست ہوگا؟

سوال:اگر قربانی کی جگہ اُتنے پیسے اللہ کی راہ میں صدقہ کردئیے جائیں توکیاشرعاًیہ درست ہوگا؟ جواب:جی نہیں!قربانی کے وقت میں قربانی کرناہی لازم ہے کوئی دوسری چیزاس کے قائم مقام نہیں ہوسکتی۔مثلاًقربانی کی بجائے بکرایااسکی قیمت صدقہ کردی جائے یہ ناکافی ہے۔        امام ابوعیسیٰ محمدبن عیسیٰ ترمذی حدیثِ …

Read More »

کیاگھرکے کسی ایک فردکی طرف سے قربانی کرلیناکافی ہے؟

سوال:کیاگھرکے کسی ایک فردکی طرف سے قربانی کرلیناکافی ہے؟ جواب:جی نہیں!گھرکے جتنے افرادمیں مذکورہ شرائط پائی جائیں گی ان تمام پرقربانی واجب ہے اورایک ہی کی طرف سے اداکرلینے سے سب بریٔ الذمہ نہ ہوں گے۔        ہدایہ میں ہے:        ’’ویذبح عن کل واحدمنھم شا ۃ‘‘        اوران میں …

Read More »

جولوگ حج کے لئے جاتے ہیں کیاان پربھی بقرعیدکی قربانی واجب ہوتی ہے؟

حاجی اوربَقَرہ عید کی قُربانی سوال:جولوگ حج کے لئے جاتے ہیں کیاان پربھی بقرعیدکی قربانی واجب ہوتی ہے؟ جواب:عیدالاضحی کی قربانی ہرمسلمان،مقیم مالکِ نصاب پرواجب ہے لہذاجوحاجی ازروئے شرع مطہرہ مقیم اورمالکِ نصاب ہوتودورانِ حج اس پربھی عیدالاضحی کی قربانی واجب ہوگی اورجس حاجی پرازروئے شرع مسافرکی تعریف صادق آتی …

Read More »

مسافرکے لئے قربانی کے عدمِ وجوب کے لئے کتنی مسافت ضروری ہے؟

سوال:مسافرکے لئے قربانی کے عدمِ وجوب کے لئے کتنی مسافت ضروری ہے؟ جواب:سفرکی مسافت ساڑھے ستاون میل یعنی92 کلومیٹرہوتووہ شرعاًمسافرہوگا ۔        مسافتِ سفرکے بارے میں فتاوی رضویہ میں ہے:        ’’شرعاًمسافروہ شخص ہے جوساڑھے 57میل(تقریبا92کلومیٹر)کے فاصلے تک جانے کے ارادے سے اپنے مقام اقامت مثلاشہریاگاؤں سے باہرہوگیاہو۔ (فتاوی رضویہ،ج8ص270) …

Read More »

مسافرپر قربانی کے عدمِ وجوب کی وجہ کیاہے؟

سوال:مسافرپر قربانی کے عدمِ وجوب کی وجہ کیاہے؟ جواب:فقہائے کرام رحہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں مسافرپرقربانی واجب نہ ہونے کی وجہ توحضرات ِ صحابۂ کرام علیہم الرضوان کاعمل ہے جیساکہ ماقبل سوال کے جواب میں گزرچکا۔        اوردوسری وجہ یہ ہے کہ شریعتِ مطہرہ نے قربانی کی ادائیگی کوجن اسباب …

Read More »

کیامسافرپربھی قربانی واجب ہے؟

سوال:کیامسافرپربھی قربانی واجب ہے؟ جواب:مسافرپرقربانی واجب نہیں۔        چنانچہ ہدایہ میں ہے:        ’’ولیس علی الفقیروالمسافراضحیۃ لمابینا وابوبکروعمرکانالایضحیان اذاکانامسافرین عن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ لیس علی المسافرجمعۃ ولااضحیۃ ‘‘        اورفقیراورمسافرپرقربانی واجب نہیں اس دلیل کی وجہ سے جوکہ ہم بیان کرچکے ہیں اورحضرت ابوبکروعمررضی اللہ تعالیٰ عنہمابھی جب …

Read More »

کسی کی طرف سے قربانی کرنا کیسا

سوال:کوئی شخص اگربیرون ملک ہواوروہاں سے اپنی طرف سے قربانی کرنے کے لیے رقم بھیجے کہ میری طرف سے یہاں پاکستان میں قربانی کردوتوکیاہم یہاں پاکستان میں نمازِعیدپڑھ کراس کی طرف سے جانورقربان کرسکتے ہیں؟حالانکہ بیرون ملک میں ابھی دس ذوالحجہ کی صبح صادق نہیں ہوئی؟ جواب:سوال میں بیان کردہ …

Read More »

اگرکسی نے نمازعیدسے پہلے قربانی کی تواسکاکیاحکم ہے۔نیزشہرمیں مختلف مقامات پرعیدہوتی ہے توکیاقربانی کرنے کے لئے سب کاانتظارکرناضروری ہے؟

سوال:اگرکسی نے نمازعیدسے پہلے قربانی کی تواسکاکیاحکم ہے۔نیزشہرمیں مختلف مقامات پرعیدہوتی ہے توکیاقربانی کرنے کے لئے سب کاانتظارکرناضروری ہے؟ جواب:شہرمیں قربانی کی جائے توشرط یہ ہے کہ نمازعیدہوچکے پھرقربانی کرے۔لہٰذانمازعیدسے پہلے قربانی جائزنہیں۔کیونکہ حدیث پاک میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایاجس نے پہلے ذبح کرڈالاوہ گوشت ہے …

Read More »

قر بانی کاوقت کب سے کب تک ہے؟

قر بانی کاوقت کب سے کب تک ہے؟        قربانی کاوقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے یعنی تین دن دوراتیں ہیں اوریہی صحیح ہے۔        حافظ ابوبکراحمدبن حسین بیہقی رحمۃ اللہ علیہ ایک حدیث نقل کرتے ہیں:        ’’عن نافع رضی …

Read More »

شہریوں کونمازعیدسے پہلے قربانی کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟

 سوال:شہریوں کونمازعیدسے پہلے قربانی کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ جواب :شہریوں کوامام کے نمازِعیدپڑھنے سے پہلے قربانی کرنے کی ممانعت چونکہ احادیثِ نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ہے اس لئے فقہائے کرام نے بھی اس سے منع فرمادیا۔         صحیح بخاری میں ہے :        ’’عن البراء …

Read More »