دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا سنت طریقہ

سوال:  اگر نماز میں دو سجدوں کے درمیان  جلسہ میں بیٹھتے وقت کسی شخص کے سیدھے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ نہ ہوسکیں تو کیا   اس کی نماز ہوجائے گی؟

جواب:  مَردوں کیلئے  نماز میں دو سجدوں کے درمیان  جَلسہ میں اور تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اپنا الٹا پاؤں بچھاکراس پر بیٹھ جائے اور سیدھے پاؤں کوکھڑا کرکے اس کی انگلیاں قبلہ رُو کردے  ۔ جو شخص جلسہ میں یا تشہد میں چاہے کسی   عذر کی وجہ سے یا   بغیر کسی عذر کے، سیدھے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رو نہ کرے تو ایسے شخص کی نماز تو بہر صورت ہوجائے گی،البتہ بغیر کسی عذر کے انگلیاں قبلہ رو نہ کرنے میں سنت کا ترک لازم آئے گا اورایسا کرنا مکروہ تنزیہی  ہوگا،ہاں اگر عذر کے سبب انگلیاں قبلہ رو     نہ کرسکے، تواب   مکروہ بھی  نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے