سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میرا گھر لکسیاں میں ہے اور لکسیاں کے ایک جانب سرگودھا ہے جس کا فاصلہ تقریبا 40 کلومیٹر ہے اور لکسیاں کے دوسری جانب لاہور ہے جس کا فاصلہ تقریبا 130 کلومیٹر ہے ، لاہور میں کسی ضروری کام سے جانے کے لئےمیں گھر سے نکل کرسرگودھا آیا ، اور سرگودھا سے لاہور جانے کا ایک ہی راستہ ہے جو لکسیاں کی آبادی سے ہو کر جاتا ہے کوئی بائی پاس والا راستہ نہیں ہے لہذا میں جب سرگودھا سے لاہور کے گاڑی میں سوار ہوں گا تو وہ گاڑی بھی لکسیاں سے ہو کر ہی جائے گی تو سوال یہ ہے کہ سرگودھا میں، میں نماز قصر پڑھوں گا یا مکمل؟ |
جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ سرگودھا میں مکمل نماز پڑھیں گے کیونکہ نمازقصر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کم از کم 92 کلو میٹر کا سفر کرنے کی نیت سے نکلے اور آپ 92 کلو میٹر کا سفر کرنے سے پہلے ہی اپنے وطن اصلی میں پہنچ جائیں اس طرح آپ کاسرگودھا کے لئے جو سفر ہے وہ چونکہ 92 کلومیٹر سفر کرنے کا نہیں ہے لھذا سرگودھا شہر میں پہنچ کر اور سرگودھا آنے جانے کے دوران نماز پوری پڑھیں گے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags 130 Kilometer Safar Ke Doran Mere Apne Shehar Se Bhi Guzar Hoga Kya mein Is Doran Namaz Qasar Karonga? 130 کلو میٹر سفر کے دوران میرا اپنے شہر سے بھی گزر ہوگا کیا نماز قصر کرنی ہوگی؟ قصر کلو میڑ مسافت