سوال: ہندہ کو جب شہوت چڑھتی ہے اور اپنا ہاتھ اس کی شرمگاہ پر رکھتی ہے تو اس پر کچھ کیفیت آتی ہے اور رطوبت نکلتی ہے ،تو کیا اس سے غسل فرض ہو جائے گا؟ اور ایسا کرنا کیسا ہے؟
جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر عورت کو انزال ہو جائے تو اس پر غسل لازم ہو گا اور اس عورت کا ایسا کرنا سخت ناجائز وگناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اس گندے گناہ کو چھوڑتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ وہ استغفار کرنالازم ہےاوراگر انزال نہیں ہوتاتوغسل فرض نہیں لیکن تب بھی ہندہ کو ایسی صورت میں شرمگاہ کو ہاتھ لگانے کی قطعا اجازت نہیں ۔