ہم نے نو مہینے پہلے پلاٹ لیاہے کیا اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

سوال: ہم نے نو مہینے پہلے پلاٹ لیاہے کیا اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

جواب:پلاٹ اگر بیچنے کی غرض سے خریدا ہے تو اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی،اورمزیدیہ کہ اگر اس کے علاوہ مال کی وجہ سے آپ پر زکوٰۃ لازم ہے تو اس پلاٹ پر علیحدہ سے سال کا گزرنا ضروری نہیں،جو مال پہلے موجود ہے اسی مال کے ساتھ ملاکر پہلے سے موجود مال کے اعتبار سے سال گزرناضروری ہوگا۔مثلاً آپ کے صاحب نصاب ہوئے 11مہینے گزر چکے ہیں اور پلاٹ لئے 9 مہینے تو پلاٹ کے ایک مہینہ اور گزرنے سے پلاٹ پر بھی سال گزرنا کہلائے گا کہ مالک نصاب ہونے کے بعد دوران سال مال کےکم یا زیادہ ہونے کا اعتبار نہیں سال کے آخر میں جو بھی مال ہوگا اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی ۔

(دعوت اسلامی)

کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے