سوال:گھر کے خریدنے کا سلسلہ چل رہا ہو اور قیمت بھی فائنل ہوچکی ہو،تو اس کے لئے جو رقم ہے اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی ،جبکہ گھر کے لئے قرض بھی لیا ہوا ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر زکوٰۃ کا سال مکمل ہونے سے پہلے یہ گھر بیچنے کے علاوہ کسی اور غرض سے خرید لیا ہے یعنی سودا ہوگیا ہے اورابھی صرف قیمت کی ادائیگی باقی ہے، تو اس صورت میں اس رقم پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی اور اگر بیچنے کی غرض سے خریدا ہے تو اس گھر کی مالیت پر قرض کے برابر رقم کو مائنس کرتے ہوئے بقیہ پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔