سوال: گھر میں مرد عورتوں کو امامت کروا سکتا ہے؟
جواب:مردوں کو مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم ہے بلاعذر شرعی جماعت ترک کرنا جائز نہیں ،لہذامرد مسجد میں ہی جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں ،اگر کسی عذر شرعی کی وجہ سے مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکیں اور مرد امامت کا اہل بھی ہوتو گھر میں جماعت کروانے کی متعدد صورتیں ہیں ، اگر تمام عورتیں یا ان میں سے بعض امام کی بیوی یا اس کی نسبی محارم مثلاً ماں، بیٹی ، بہن وغیرہ ہیں تومرد کا امامت کروانا جائز ہے