گھر میں مرد خواتین کی امامت کرواسکتا ہے؟

سوال: گھر میں مرد خواتین کی امامت کرواسکتا ہے؟

جواب: مردوں کو مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم ہے بلاعذر شرعی جماعت ترک کرنا جائز نہیں  ،لہذامرد مسجد میں ہی جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں ،اگر  کسی وجہ سے مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکیں  اورمرد امامت کا اہل بھی ہوتو گھر میں جماعت کروانے کی متعدد صورتیں ہیں ،اگرتمام عورتیں یا ان میں سے بعض امام کی بیوی یا اس کی نسبی محارم مثلاً ماں، بیٹی ، بہن وغیرہ ہیں،تومرد کا امامت کروانا جائز ہے  اور اگر کسی گھر یا کمرے میں محض اجنبی خواتین ہوں ،ان خواتین میں امام کی بیوی ،نسبی محارم یا کوئی مردموجود نہ ہوتواب ان عورتوں کی امامت کروانا جائز نہیں۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے