سوال: گری ہوئی رقم ملی ہے اس کا کیا کریں؟
جواب: کسی جگہ پرگری ہوئی رقم ملی کہ جس کے مالک کے بارے علم نہیں کہ اس کا مالک کون ہے تواس کی حیثیت لقطے کی ہےاور لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اگر یہ نیت ہو کہ مالک کو تلاش کر کے اسے دوں گا تو اٹھانا مستحب ہے،اگر یہ اندیشہ ہو کہ خود رکھ لوں گا تو چھوڑ دینا بہتر ہےاوراگرظن غالب ہو کہ مالک کو نہیں دوں گا بلکہ خود رکھ لوں گا تو اٹھانا ناجائز ہے۔اورجس چیز کواٹھا لیا ہواس کی اتنی دیر تک تشہیر کی جائے کہ مالک مل جائے اور چیزاسے دے دی جائے اور جب ظن غالب ہو جائے کہ اب مالک نہیں ملے گا تو اسے صدقہ کر دیا جائے, پھر بالفرض اگردینے کے بعدمالک آجائے تومالک کواختیارہوگاکہ صدقہ کوجائزکردے یانہ کرے،اگرجائزکردیاثواب پائیگااور جائزنہ کیاتواگروہ چیزموجودہے اپنی چیزلے لے اورہلاک ہوگئی توتاوان لے گا ۔یہ اختیارہے کہ چیز اٹھانے والے سے تاوان لے یاجس فقیر کودی تھی اس سے لے،جس سے بھی لے گاوہ دوسرے سے رجوع نہیں کرسکتا۔