سوال: میں نے کسی کو ہیوی ڈپوزٹ دے کرفلیٹ لے لیاہے،تومیرااس فلیٹ کوآگے کرائے پر دینا کیسا ہے؟
جواب:ہیوی ڈپوزٹ یعنی زیادہ ایڈوانس دیکرمعمولی کرایہ پرفلیٹ لینایہ ناجائزہے کہ قرض پرمشروط نفع لیاجارہا ہے اورقرض پرمشروط نفع لینایہ سودہے اورسودکالین دین کرناسخت ناجائزوحرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے،اب مزید کسی کو کرائے پر دینے کی بھی اجازت نہیں کہ ایسے معاہدے کو برقرار رکھنے کی اجازت نہیں،اس معاہدے کو فوراً ختم کرنا لازم ہے۔