سوال: کیا کھرچن کھانا سنت سے ثابت ہے؟
جواب:جی ہاں کھانے کی کھرچن کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے،بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پسند فرمایا جیسا کہ شعب الایمان کی حدیث مبارکہ میں ہے کہ ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھرچن پسند تھی‘‘(شعب الایمان ،ج8،ص80،حدیث5524،مکتبۃ الرشد ،ریاض)