کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نماز میں بھی بہت دیر تک کھانسنے کی نوبت آجائے جس کی وجہ سے تین سبحان اللہ کی مقدار، تاخیر بھی ہوجاتی ہو،تو ایسی صورت میں کیا سجدۂ سہو وغیرہ کرنا ہوگا؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
عذر شرعی کے تحت کھانسنے کے سبب، بالفرض اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار قراء ت یا تشہد وغیرہ میں سکوت ہوجائے ،یا فرض و واجب کی ادائیگی میں تاخیر ہوجائے،تواس سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑتا، اور سجدۂ سہو بھی اس صورت میں لازم نہیں ہوتا۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags darulfikar.com kiya Khansnay Ki Wajah Se Sajda Sahw Lazim Hota Hai ? کیا کھانسنے کی وجہ سے سجدۂ سہولازم ہوتا ہے؟ نماز میں اگر کوئی کھان لے تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟ نماز میں کھانسنا نمازمیں کھانسنا کیسا