سوال: کیا پاؤں کے انگھو ٹھے میں کوئی تکلیف ہو تو اس کو بچھا کر نماز پڑ ھنے سے نماز ہوجائیگی؟یا ایسے شخص کو بیٹھ کر ہی نماز کے ارکان کو ادا کرنا پڑےگا؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں جب رکوع و سجود کیا جاسکتا ہےتو بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ،البتہ اس تکلیف کی وجہ سے اگر سنت طریقے سے نہ بیٹھا جاسکتے توجس طرح آسانی ہو بیٹھنے کی اجازت ہے ۔