سوال: کیا میں اپنی پھوپھی کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کی پھوپی مستحقِ زکوٰۃ ہے یعنی اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائد کسی بھی قسم کاا ضافی مال نہیں اورآپ کی پھوپی سید یا ہاشمی بھی نہیں، توانہیں زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔