سوال: کیا مسجد کی دیوارپرمحفل میلاد کا اشتہار لگانا جائز ہے؟
جواب:مسجد کی دیوار پر محفل میلاد کا اشتہار لگانے کی شرعاًاجازت نہیں کہ اشتہار لگانے یا اکھیڑنے پر دیوار کا رنگ،روغن اترے گایاوہ جگہ بدنما ہو جائے گی،تو اس طرح دیوار کو نقصان پہنچے گا اورمسجد کی دیوار چونکہ وقف کی ہوتی ہے اور وقف کو نقصان پہنچانا جائز نہیں ۔
البتہ مسجد کی دیوار پر کوئی پہلے سے بورڈ اس لئے آویزاں ہو کہ یہاں کچھ دینی باتیں لکھی جائیں گی یااشتہارات لگائے جائیں گے جیسا کہ بعض مساجد میں دیکھا گیا ہے اور یہاں اشتہار لگانے میں مسجد کی دیوار کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے،تو یہاں اشتہار لگانے کی اجازت ہے۔