سوال: لنگڑے امام کے پیچھے نمازپڑھناجائزہے؟
جواب: ایسا لنگڑا امام جس میں امامت کی شرائط پائی جاتی ہوں(صحیح العقیدہ،سنی،صحیح الطہارۃ،صحیح القراءۃ،غیرفاسق معلن ہو) تواس کے پیچھے نمازپڑھناجائزہے،اگریہ شخص عالم ہو،تو وہی زیادہ مستحق ہے اس کے ہوتے ہوئےجاہل کوامام نہیں بناناچاہیے اور اگر دوسرا عالم بھی وہاں موجود ہے جب بھی اس کی امامت میں حرج نہیں مگربہتر یہ ہے کہ یہ دوسرا عالم جماعت کروائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم