سوال: کیا عورت چہرہ چھپا کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب: بلا ضرورت عورت کوبھی چہرہ چھپاکرنمازپڑھنے کی اجازت نہیں،البتہ جہاں اجنبی مردموجودہوں اورعورت جوان ہے اورکسی آڑ وغیرہ میں مردوں سے چھپ کرنمازپڑھنا ممکن نہیں،توپھرضرورتاعورت کواجنبی مردوں کے سامنے چہرہ چھپاکر نماز پڑھنے کی اجازت ہے،اس صورت میں اس کی نمازمکروہ نہیں ہوگی۔