سوال: کیا عورت بھی غسل کے دوران کئے ہوئے وضو سے نماز ودیگر عبادات کر سکتی ہے ؟
جواب:غسل میں جب اعضاء وضودھل جائیں تو اس سے وضو بھی ہوگیا ،تو اس صورت میں غسل کرنے کے بعد وہ کام جو وضو کے بغیر نہیں ہو سکتے ،وہ کام کرنا چاہے توکرسکتی ہے ۔
اور یہ بھی خیال رہے کہ دورانِ غسل وضوکی بھی نیت کرلیاکریں کہ اس سے وضو کا بھی ثواب حاصل ہوجائے گا۔