سوال: کیا عورتوں کا مزار ہوتا ہے؟
جواب: علماء کرام ،اولیاء عظام اورنیک لوگوں کے مزرات بنائے جاتے ہیں تاکہ عام لوگوں کی نظروں میں ان کی عظمت پیدا ہو یہاں تک کہ وہ صاحب قبرکے ادب و احترام سے غافل نہ رہیں،اور اللہ تعالیٰ کےاولیاء میں صرف مرد ہی نہیں عورتیں بھی شامل ہیں جیسا کہ امہات المؤمنین ،صحابیات ،رابعہ بصری وغیر دیگر اللہ تعالیٰ کی نیک بندیاں ان کے مزارات دنیا کے مختلف خطوں میں پائے جاتے ہیں ۔حضرت زينب بنت علی رضی اللہ عنھما اور یونہی حضرت میمونہ کا مزار معروف ہے اور بھی بہت سے ایسے مزارات ہیں۔