سوال: کیا جھینگا یا کیکڑا کھاناجائز ہے؟
جواب:کیکڑا کھانا حرام ہےاورمچھلی کے سواتمام دریائی جانور کھانے مطلقاً حرام ہیں البتہ جھینگے کے بارے میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک یہ مچھلی ہے اور بعض کے نزدیک مچھلی کے علاوہ کوئی دوسرا دریائی جانورہے۔ مگر صحیح ترین قول یہی ہے کہ یہ مچھلی کی ہی ایک قسم ہے اور اس کا کھانا جائز ہے مگر اختلاف کی وجہ سے بچنا بہتر ہے ۔ٍٍٍ