سوال: کیا اسلامی بہن مخصوص ایام میں قرآن کی تفسیر لکھ سکتی ہے؟
جواب:حیض و نفاس کی حالت میں قرآن پاک کی تفسیر لکھنا فی نفسہ جائز ہے ، لیکن یہ خیال رہے کہ حیض و نفاس کی حالت میں قرآن پاک کی آیات و ترجمہ کا پڑھنا ،لکھنا ،چھونا یہ سب ناجائز و حرام ہے،جبکہ تفسیر لکھنے میں قرآنی آیات کو لکھنے یا چھونے سے بچنا انتہائی دشوار ہے ،لہذا حیض و نفاس کی حالت میں تفسیر لکھنے سے بچا جائے ۔