سوال: کیاپردے میں رہتے ہوئے عورت سر کے بال کٹواسکتی ہے؟
جواب:عورت کااپنے بالوں کواتناکٹواناکہ جس سے مردوں سے مشابہت ہویہ اگرچہ پردے میں رہ کرہی کیوں نہ ہو،ناجائز وگناہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو عورت سے اورعورتوں کومردوں سے مشابہت اختیارکرنے والوں پرلعنت فرمائی ہےجیسا کہ حدیث مبارک میں ہے’’نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی مشابہت کرنے والے مردوں پراورمردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پرلعنت فرمائی۔(صحیح البخاری،جلد 02،ص874،مطبوعہ کراچی )
البتہ کندھوں سے نیچے بالوں کی نوکیں وغیرہ کاٹنے میں حرج نہیں ۔