سوال: کپڑے کو پاک کرنے کے شرعی طریقے کے مطابق صحیح پاک کیا لیکن اگر اس کا داغ نہ جائے تو کیا کپڑا پاک ہو جائے گا؟
جواب: اگرکپڑو ں پر نجا ست کا کچھ اثر جیسے رنگ یا بو وغیرہ بھی با قی ہو تو کپڑا پا ک نہ ہو گا اس اثر کو بھی زائل کر نا لا زم ہے اور اگر نجا ست مکمل زائل ہو چکی ہو ،لیکن اس کاصرف نشا ن با قی ہو جسے دور کرنے میں دشواری ہے تو اس کو زائل کر نے کی ضرورت نہیں،شرعی طریقے کے مطابق پاک کر لیا، توکپڑاپاک ہو گیا ۔
مزید تفصیل کیلئے امیر اہلسنت کا رسالہ کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مطالعہ کرلیجئے