سوال: کوئی چیز گروی رکھ کر پیسے لینا کیسا ہے؟جیسے سونا وغیرہ۔اس کے بارے میں کیا حکم ہے۔
جواب:اپنی چیز گروی رکھوا کر اس کے بدلے قرض لینا جائز ہے،جبکہ اس میں کوئی ناجائز شرط مثلاً قرض پرکوئی نفع لینا مشروط نہ ہو اورگروی رکھی ہوئی چیز کو استعمال کرنے کی شرط بھی نہ ہو۔