سوال: کوئی نماز پڑھ رہا ہو،تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: بالغ غیر معذور مرد وں کی امامت کا اہل وہ شخص ہے جس میں درج ذیل شرائط پائی جائیں (1)سنی صحیح العقیدہ ہو (2)بالغ ہو (3)عاقل ہو (4)مرد ہو (5)قراء ت یعنی قرآن پاک درست مخارج کیساتھ پڑھ سکتا ہو(6)معذورشرعی نہ ہو (7)اس کا وضو،غسل ا ور طہارت صحیح ہو (8)اعلانیہ گناہ کرنے والا نہ ہو (9)اس میں کوئی ایسی بات نہ ہوجس کی وجہ سے نمازیوں کی تعداد میں کمی ونفرت پیدا ہو (10)طہارت ونماز کے مسائل جانتاہو ۔
جس میں یہ شرائط نہ پائی جائیں وہ بالغ غیر معذور افراد کی امامت کا اہل نہیں۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگر امام میں یہ شرائط پائی جاتی ہیں تواس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں ،ورنہ نہیں ۔