کن اوقات میں قضا نمازیں پڑھنا جائز نہیں ہے؟

سوال: کن اوقات میں قضا نمازیں پڑھنا جائز نہیں ہے؟

جواب:     تین اوقاتِ مکروہہ ( یعنی سورج طلوع ہونے سے لے کر تقریباً 20 منٹ بعد تک، سورج غروب ہونے کے وقت سے تقریباً 20 منٹ پہلے کا دورانیہ اور ضحوۂ کبری یعنی نصف النہارِ شرعی سے لے کر سورج ڈھلنے تک، جسے عوام زوال کے نام سے جانتی ہے، ان ) میں قضا نمازیں ادا کرنا، جائز نہیں۔ یونہی عین خطبہ کے وقت بھی قضا نماز پڑھنا جائز نہیں، (خطبہ خواہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا یا ان کے علاوہ)، مگر صاحبِِ ترتیب کے لیے خطبہ جمعہ کے وقت قضا نماز کی اجازت ہے، نیز فرض نماز کا وقت تنگ ہو، تو بھی قضا نماز منع ہے، حتی کہ تنگی وقت کے سبب صاحبِ ترتیب سے اُس وقتی نماز اور قضاکے درمیان ترتیب ساقط ہو جاتی ہے۔

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے