سوال: کس فاسق کے پیچھے نماز ہوتی ہے اور کس کے پیچھے نہیں ؟
جواب:ایسا فاسق کہ جس کا فسق علانیہ يعنی لوگوں کے سامنے ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ناجائز و گناہ ہے اور اگر پڑھ لی ،تو لوٹانا واجب ہے اور ایسا فاسق کہ جس کا فسق علانیہ نہ ہو ،تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے اور اگر پڑھ لی تو لوٹانا مستحب ہے ۔