سوال: امام صاحب کسی غریب شخص کے متعلق اعلان کریں کہ فلاں غریب ہے، اس کی مدد کیجئے گا۔ کیا یہ مسجد میں مانگنے کے اندر داخل ہو گا؟
جواب: مسجد میں اپنی ذات کے لیے سوال کرنا(مانگنا)ناجائز و حرام ہے، مسجد میں اپنی ذات کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے مانگنا جیسے مسجد یا کسی دینی کام کے لیے فنڈ مانگنا یا اسی طرح کسی مستحق کی مددکے لیے لوگوں کو ترغیب دلانا مسجد میں مانگنے والی ممنوع صورت کے تحت داخل نہیں ہو گا، بلکہ اگر اس میں اچھی نیتوں کے ساتھ ایسا کیا، تو ان شاء اللہ عزوجل ثواب کا مستحق ہو گا ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم