کرائے والے مکان پر زکوۃ کا حکم

سوال: دو گھر اس نیت سے خریدے کہ ایک میں رہائش اختیار کریں گے اور دوسرے کو کرائے پر دیں گے ،اب دونوں گھر ہی کرائے پر ہیں ،اب ان گھروں پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب:صورت مسئولہ میں  کرائے پر دئے گئے گھروں پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی  ،بلکہ اس سے حاصل ہونے والا کرایہ جبکہ حاجت اصلیہ سے زائدہواورخودیادوسرے مال سے مل کر نصاب کو پہنچے اوردیگر شرائط زکوة بھی پائی جائیں،تواس کرایہ پرزکوة ہوگی ورنہ نہیں۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے