کافرکومسلمان کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

سوال: کافرکومسلمان کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب:کافِر کو مسلمان کرنے کے لئے پہلے اُ سے اُس کے باطِل مذہب سے توبہ کروائی جائے مَثَلاً مسلمان ہونے کا خواہش مندکرسچین ہے، تو اُس سے کہئے:کہو،” میں کرسچین مذہب سے توبہ کرتا ہوں ” جب وہ یہ کہہ لے پھر اُسے کلِمہ طیِّبہ یا کلمۂ شہادت پڑھائیے اگر عَرَبی نہیں جانتا تو جو بھی زَبان سمجھتا ہو اُسی زبان میں ترجَمہ بھی کہلوا لیجئے اگر وہ عَرَبی کلمہ نہیں پڑھ پارہا تو اُسی کی زَبان میں اُس سے شَھادَتَیْن کا اِقرار باآواز کروالیجئے یعنی وہ کہہ دے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائِق نہیں،محمّدصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں۔اِس طرح سے وہ شخص مسلمان ہوجائے گا۔

(دعوت اسلامی)

طاق راتوں میں کونساعمل افضل ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے