سوال:ایک کمپنی جو کھانے کی اشیاء مہیا کرتی ہے ،اور کھانے میں حلال وحرام دونوں طرح کی اشیاء موجود ہوتی ہیں،اس کمپنی میں ان اشیاء کو صارفین کے گھروں تک پہنچانے کی نوکری کرنا کہ کمپنی ہمیں کہتی ہے کہ یہ سامان فلاں کسٹمر کے گھر پہنچا آؤ،ہم پہنچا آتے ہیں ،تو ایسی نوکری کرنا کیسا ہے؟
جواب: حرام چیزوں کو پہنچانے کی نوکری بھی حرام ہے جیسے شراب و خنزیر وغیرہ کے پہنچانے کی نوکری۔حلال و حرام دونوں مکس ہوں تو بھی مجموعی طور پر ایسی نوکری کو ناجائز ہی کہیں گے۔