سوال: چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: چین ( Chain)والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنے کے حکم میں علمائے اہل سنت کثر ھم اللہ تعالیٰ میں اختلاف ہے ،اس لئے دھات کی پہننے سے احتراز کرنا چاہئے ،البتہ اگر کسی نے دھات کی چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھ لی تو اس کی نما ز جائز ہے۔