سوال: میں چار رکعت والی نمازمیں چوتھی رکعت میں بیٹھنے کی بجائے سیدھا کھڑاہوا،توفوراًیادآنے پربیٹھ گیا اورتشہد پڑھ کر سلام پھیر دیا،سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا میری نماز ہوگئی یا سجدہ سہو نہ کرنے کی وجہ سے دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
جواب:پوچھی گئی صورت میں نمازکااعادہ(دوبارہ پڑھنا)واجب ہے کیونکہ آپ پرسجدہ سہوکرنالازم تھااورآپ نے نہیں کیا۔