سوال: میں اپنے چچا کے پیسے چرا لیا کرتا تھا ،اب اگر واپس کرتا ہوں تو ان کاعتبار اٹھ جائے گا ؟میں کیا کروں؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اللہ تعالیٰ سے اس گناہ کی سچے دل سے توبہ کرنا اور جو مال آپ نے چرایا ہے اسے لوٹانا اور ان سے معافی مانگنا بھی لازم ہے،البتہ اگر صراحتا بتانے میں فتنہ ہوگایااندیشہ ہے کہ علم ہونے پرمعاف نہ کرے گا تو یوں بھی معافی مانگی جاسکتی ہے کہ چھوٹے سے چھوٹا، بڑے سے بڑا جوگناہ ایک مرد دوسرے کاکرسکتاہے جان مال عزت آبرو ہرشَے کے متعلق اس میں سے جوتیرا میں نے گناہ کیاہو سب مجھے معاف کردے۔