سوال: چاندی اپنے پاس ہو اور صبح فون پرمہنگے ریٹ پر بیچ دیا اور شام کو ریٹ ڈاؤن ہونے پر دوبارہ اسی کو خرید لیا تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں صبح چاندی بیچنے کے بعد اگرخریدار نے قبضہ نہیں کیا بلکہ آپ کے پاس ہی پڑی رہی اور پھر شام کو اسی چاندی کو خریدار سے خرید لیا تو ایسا کرنا شرعا جائز نہیں ،البتہ اگر صبح بیچنے کے بعد خریدار نے قبضہ کر لیا اور پھر شام کو آپ نے دوبارہ اس سے سستے داموں خرید لیا تو ایسا کرنا شرعا جائز ہے ،جبکہ اس میں کوئی ناجائز شرط نہ لگائی گئی ہو۔